:بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف:
مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز مندرجہ ذیل اراکین پر مشتمل ہے۔
(مرزا جاوید اقبال (چئیرمین
جناب مرزا جاوید اقبال نے اپنے کئیرئیر کا آغاز1976 میں اپنے خاندانی کاروبا ر میں شمولیت سے کیا اور بہت کم وقت کے اندر انہوں نے اپنی شناخت پاکستان میں سٹیل انڈسٹری کے بانی کی حیثیت سے قائم کی۔اپنے ایک مثالی کیرئیر کے دوران انہوں نے لوہے کی صنعت میں بے شمار جدت اور تبدیلیاں متعارف کروائیں ۔ جناب مرزا جاوید اقبال کی قائد انہ صلاحیتوں کی بدولت کمپنی آج ترقی اور کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
(عبد الرحمان قریشی (آزاد ڈائریکٹر
جنا ب قر یشی پنجا ب یو نیو رسٹی سے لا ء گر یجویٹ ہیں ان کے پا س کا رپوریٹ لاء اور متعلقہ معا ملا ت کا وسیع تجر بہ ہے انہوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پا کستا ن اور کا ر پو ریٹ لا ء اتھا رٹی (سی ایل اے ) میں کئی بر س مختلف پو ز یشن پر کا م کیا ہے وہ کمپنی لاء ، سیکیو رٹیز لا ء، انشورنس لا ء اور بینکنگ لا ء ز پر نظرثا نی سے متعلق کمیٹیوں اور کمشن کے رکن بھی رہ چکے ہیں انہوں نے کا ر پو ریٹ قو ا نین اور کا ر پو ریٹ گو رننس سے متعلق کئی بین الا قوامی کو رسسز، سیمینا رز، تر بیتی پر وگرا م اور ورکشا پز میں شرکت کی ہے خصوصی طو ر پر آ سٹریلیا، جا پا ن، انڈ یا، امر یکہ اور بر طانیہ جیسے ملکوں میں۔ اس وقت وہ محمود ٹیکسٹا ئل ملز اورکو ہا ٹ ٹیکسٹا یل ملز کمپنی میں بطور ڈا ئر یکٹر فرائض سر انجا م د ے رہے ہیں۔
(خرم جاوید (چیف ایگزیکٹو
جنا ب خرم جاوید کو ینٹری یونیورسٹی یو۔کے سے ماسٹرز اور لاہو ر سکول آف اکنامکس سے بیچولر کی ڈگری حاصل ہوئی ہے۔ ادارے کی پیداواری صلاحیت اور سیلز نیٹ ورک بڑھانے میں ان کا بڑاکردار ہے۔ اس کے علاوہ ادارے کی ایچ ۔ آر پلاننگ ، پالیسی میکنگ، ٹریننگ وغیرہ کی کامیابی میں بھی ان کا بڑا ہاتھ ہے۔
(محمد مبین طارق مغل (ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب محمد مبین طارق مغل نے لاہو ر سکول آف اکنامکس سے بی ایس سی معاشایات کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ ان کو اس انڈسٹری کا پانچ سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اور وہ ادارے کے اکاؤنٹس، فنانس اور آڈٹ کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔
(جمشید اقبال (ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب جمشید اقبال نے ادارے کے فروخت کاری نظام کو بنانے اور مضبوط کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب جمشید اقبال کے پاس نا صرف اس انڈسٹری سے متعلق گہرا علم ہے بلکہ وہ اندرونی اور بیرونی سیلز کومنظم کرنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
(فضیل طارق مغل (نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب فضیل طارق مغل نے لاہور سکو ل آف اکنامکس سے بیچولر ان بزنس ایڈمنسٹریشن اور سوئن برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، آسٹریلیا سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ وہ ادارے سے حال ہی میں منسلک ہوئے ہیں۔
(فہد جاوید (نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب فہد جاوید نے آسٹریلین انٹرنیشنل یوینورسٹی آسٹریلیا سے انٹرنیشنل بزنس میں بیچلرکی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔
کمپنی کے محاسب (آڈیٹر ) کا نام
فضل محمود اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ
147 شادمان کالونی 1 لاہور۔